Jasarat News:
2026-07-24@01:03:58 GMT

صائم ایوب ایک بار پھر ٹی20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے شاندار بہتری کے ساتھ عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے، خاص طور پر آل راؤنڈرز اور بولرز کی فہرست میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش رفت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اسی فہرست میں محمد نواز نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ شاداب خان نے 13 درجے کی زبردست چھلانگ لگاتے ہوئے 26ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔

بیٹرز کی عالمی فہرست میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر فائز ہیں، جبکہ جوز بٹلر ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستانی بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں، تاہم صائم ایوب نے بیٹنگ رینکنگ میں آٹھ درجے بہتری کے ساتھ 28ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کے بعد 29ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے جبکہ سابق کپتان بابراعظم تین درجے تنزلی کے بعد 34ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فخر زمان پانچ درجے تنزلی کے بعد 74ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کی عالمی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، تاہم پاکستان کے ابرار احمد نے دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر کے افغانستان کے راشد خان کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ محمد نواز نے آٹھ درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی پانچ درجے بہتری کے بعد 19ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ شاداب خان نے بولنگ رینکنگ میں بھی غیر معمولی بہتری دکھاتے ہوئے 33 درجے ترقی کے بعد 72ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: درجے ترقی کے بعد پوزیشن حاصل کر تنزلی کے بعد فہرست میں ٹی ٹوئنٹی بہتری کے گئے ہیں

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم