سابق وزیر صالح بھوتانی کی درخواست پر وفاقی آئینی عدالت نے پی بی 21 سے رکن اسمبلی علی حسن زہری کی رکنیت معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ سنائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں انتخابی نتائج سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں پر ازسرنو فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ درخواست سردار صالح بھوتانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ بلوچستان کے سابقہ احکامات قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔ وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سابقہ احکامات کی روشنی میں پی بی 21 حب کے 39 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کا فیصلہ دو ماہ کے اندر کرے۔ واضح رہے کہ علی حسن زہری نے گزشتہ شب اپنی وزارت سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت الیکشن کمیشن علی حسن زہری عدالت نے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن