کل سے پنجاب بھر میں چار چھٹیاں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سٹی 42: کل سے پنجاب بھر میں لانگ ویک اینڈ منایا جا رہا ہے ۔ جس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ، بسنت کی دو چھٹیاں اور اتوار کی ہفت وار چھٹی شامل ہے ۔
پنجاب حکومت نے کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی بھی چھٹی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے اس سے قبل حکومت پنجاب نے بسنت پر دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔تقریبا 25 برس کے بعد بسنت کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں میں بہت جوش و خروش پایاجاتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
اس حوالے سے شہریوں کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے بسنت کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھ اور سات فروری کی عام تعطیل ہوگی۔تمام ادارے دفاتر اور محکمے بند ہونگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں طویل ویک اینڈ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہوگا۔
پھلوں کی آج کی ریٹ لسٹ -04 فروری، 2026
وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
اس موقع پر صوبے بھر سے لوگ بسنت منانے لاہور آ رہے ہیں ۔ لاہور کے ہوٹلز اور چھتیں بک ہوچکی ہیں جبکہ پردیسیوں کا گھر جانے کا بھی رش دیکھنے میں نظر آیا ۔ طویل عرصے کے بعد شہریوں کو لانگ ویک اینڈ میسر ہوا ہے ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے مفت موبائل سم فراہم کرنے کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لانگ ویک اینڈ لانگ ویک اینڈ ویک اینڈ بسنت کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔