پی ایس ایل فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک)پی ایس ایل فرنچائز نے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کردیا۔
لاہورقلندرز نے شاہین آفریدی، پشاور زلمی نے بابراعظم، اسلام آباد نے شاداب خان کو 7،7 کروڑ میں ریٹین کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو 7 کروڑ میں برقرار رکھا۔
عثمان طارق 5 کروڑ 60 لاکھ، حسن علی 4 کروڑ 76 لاکھ، سفیان مقیم 4 کروڑ 48 لاکھ میں ریٹین ہوئے ۔ حسن نواز کو تین کروڑ 92 لاکھ، خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ میں ریٹین کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔