Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:25:14 GMT

تعلیمی اداروں میں اے آئی مارچ سے نصاب کا حصہ ہو گی، حکام

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

تعلیمی اداروں میں اے آئی مارچ سے نصاب کا حصہ ہو گی، حکام

 

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو تعلیمی اداروں میں نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اے آئی کو باقاعدہ طور پر مارچ 2026 سے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس بطورِ مضمون پڑھائی جائے گی، جس میں مختلف جماعتوں کے لیے 35 سے 50 فیصد تک اے آئی سے متعلق مواد شامل ہوگا۔

اے آئی کی تدریس کے لیے تجربہ کار آئی ٹی اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی، جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 525 آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 225 اور مڈل سکولوں میں 3 ہزار 515 آئی ٹی لیبز درکار ہوں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق