ملک میں 16لاکھ سے زائد بجلی کے روایتی میٹرز اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں اسمارٹ میٹرز یعنی بجلی کے ایڈوانس میٹرنگ انفرا اسٹرکچر پر کام جاری ہے اور اب تک 16 لاکھ سے زائد روایتی میٹرز کو اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری، لائن لاسز اور غلط ریڈنگ کا خاتمہ ہونے سے سالانہ ڈیڑھ سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔ بجلی چوری، غلط ریڈنگ کا خاتمہ اور سالانہ اربوں کے نقصانات روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید 3 کروڑ 31 لاکھ میٹرز کو اے ایم آئی اسمارٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے تمام ڈسکوز میں یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری ہے۔اسلام آباد ریجن میں سب سے زیادہ 11 لاکھ سے زائد ایڈوانس میٹرز نصب کر دیے گئے۔

گجرانوالہ الیکٹرک میں ایک لاکھ 74 ہزار اور لاہور الیکٹرک میں ایک لاکھ سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے۔ ملتان ریجن میں 94 ہزار 597 اور فیصل آباد میں 24 ہزار سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے۔ حیدر آباد میں 16 ہزار اور سکھر ریجن میں 15 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرازبک صدر شوکت مرزیایوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان آئیں گے ازبک صدر شوکت مرزیایوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان آئیں گے کاروباری برادری ملکی اقتصادی ترقی کے لیے پر عزم ہے: سردار طاہر محمود غزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد پاکستان اور تھائی لینڈ کا ورثہ مشترک،ثقافتی سفارتکاری ہمارے تعلقات کی روح ہے: تھائی لینڈ کے سفیر ایک سال میں حکومتی 35بلز کے مقابلے میں 43نجی بلوں کو منظور کیا گیا،پرائیوٹ ممبرز حاوی رہے ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ،امید ہے کامیاب ہوں گے،ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاکھ سے زائد

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف