پاکستان و دولتِ مشترکہ کا کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
فائل فوٹو۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دولتِ مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بطور بانی رکن دولتِ مشترکہ پاکستان کے کردار، گڈ گورننس اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ ترجیحی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا۔ پاکستان نے دولتِ مشترکہ کے فورم پر فعال اور تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ کے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔