انڈر19 ورلڈ کپ: بھارت افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرارے: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان کی جانب سے ملنے والا 311 رنز کا ہدف41.
اس سے قبل دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے فیصل شنوزادہ 110 اور عزیر اللہ نیازئی 101 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ عثمان سادات نے 39، خالد احمد زئی نے 31 اور عزیز اللہ میاخیل نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی، ایونٹ کا فائنل میچ 6 فروری کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔