فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے برادرانہ کردار ادا کیا، میں نے، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مختلف اوقات میں ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس میں شریک وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہے ایران کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل ہو، چاہتے ہیں خطے میں منڈلاتے خطرات ختم ہوجائیں، خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ قطر، ترکیہ، مصر اور دیگر ممالک نے بھی ایران کے معاملے پر کوششیں کی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان نے دہشت گرد حملہ کیا، ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، جوابی کارروائی میں 180 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگرد حملے میں 17 جوان اور 31 شہری شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے گوادر میں 5 بچوں اور خواتین کو قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں دشمن کو شکست سے دو چار کیا، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں ہیں، ہمارے شہدا کی قربیانیاں رنگ لائیں گی، دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے، مزدوروں اور بچوں کے قتل پر پوری قوم افسردہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے نے کہا کہ

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ