data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) میئر کراچی کا کریم آباد انڈر پاس فروری2026 کے پہلے ہفتے میں کھولنے کے اعلان کے باوجودانڈر پاس منصوبہ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی تاخیر کا شکار ہے،23 دسمبر 2023 میں شروع ہونے والا 1.

35 ارب کا منصوبہ بڑھ کر 3ارب 81 کروڑ 7لاکھ 47 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔منصوبے کی لاگت میں 195 فیصد سے زاید کا اضافہ ہوچکا ہے۔

کریم آباد انڈر پاس منصوبے کو مکمل کرنے کی تاریح پہلے ستمبر2024 پھر ستمبر2025 پھر فروری2026 اور اب وزیر اعلی سندھ کی جانب سے انڈر پاس کے تکمیل کی چوتھی بار نئی تاریخ جون2026سامنے آئی ہے۔سندھ حکومت او ر میئر کراچی کریم آباد انڈر پاس کو جلد مکمل کرنے کے بجائے تاریخ پر تاریخ دیے جارہے ہیں۔کریم آباد انڈر پاس کی تکمیل وبال جان بن گئی ہے۔تکمیل میں انتہائی تاخیر کے باعث دکانداروں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تاہم سال2026میں بھی کریم آباد انڈر پاس کی تعمیرات میں تاخیر کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں چلاسکیں گے ۔ انڈر پاس کی تکمیل کی تاریخ جون 2026 تک مو¿خر ہونے کے بعد، کئی کاروباری مالکان سوال کر رہے ہیں کہ آیا وہ ایک اور سال آمدنی کے نقصان کے ساتھ برداشت کر پائیں گے یا نہیں۔

کریم آباد کے مرکز میں خواتین کے ملبوسات کے تاجر عبدالکریم عابد نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیرِ تعمیر انڈر پاس منصوبے کی تاخیر نے ان کا کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔انڈر پاس کی تعمیر میرے لیے سب کچھ تباہ کر گئی ہے جبکہ یہاں کبھی گاہکوں کی ہلچل ہوا کرتی تھی۔تقریباً ڈھائی سال سے یہ انڈر پاس منصوبہ مارکیٹ کی رونق متاثر کر رہا ہے جس کے باعث میرے جیسے کئی کاروباری مالکان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔انڈر پاس کے قرب و جوار میں بڑی تعداد میں دکانیں ہیں ان کے تاجر متاثر ہورہے ہیں۔کریم آباد جو درمیانے طبقے کے لیے مشہور خریداری کا مرکز ہے کبھی ایک پررونق حب ہوا کرتا تھا، خاص طور پرسردیوں اور گرمیوں کے سیزن کے دوران یہ مارکیٹ خریداروں سے بھری ہوتی تھی، تاہم منصوبے کے آغاز کے بعد سے ٹریفک میں کمی اور گاہکوں کی آمد گھٹ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خواتین جو موسم کے مطابق ملبوسات خریدنے آتی تھیں، اب یہاں نہیں آتیں، اور ان کے بغیر ہم بمشکل گزارہ کر پا رہے ہیں۔یہ صورتحال علاقے کے دیگر دکانداروں کے لیے بھی یکساں ہے۔ہر کاروبار طویل تعمیراتی کام اور سڑکوں کی بندش سے شدید متاثر ہے۔

برائیڈل ویئر کے تاجر ارسلان حسین نے کہا کہ یہ ہمارے لیے یہ مشکلات موت کے مترادف ہے۔مہنگائی پہلے ہی صارفین کے بجٹ پر دباو¿ ڈال رہی ہے اور نقصان زدہ سڑکوں پر گزرنے کی اضافی مشکلات کے سبب کئی گاہک قریبی اور آسان مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔ اب ایک ایسا خوابِ میں بدل گئی ہے جو ان کی روزی روٹی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔دوکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا؟ کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

کریم اباد مارکیٹ کے ایک دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہماری دکان میں 6 سیلزمین تھے جس میں سے چار سیلز مین کو دوکان سے فارغ کر دیے ہیں ہمیں اپنی دوکان کا کرایہ نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔دکانوں کے کرائے 80 ہزار روپے تک ہیں جب ہمارے پاس کسٹمر نہیں آئے گے تو ہماری دوکانداری کیسے چلے گی؟ دوکانوں کا کرایہ سیلزمین بجلی کا بل اور دیگر اخراجات کیسے پورا کریں گے؟ کریم آباد انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث ہمارا کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا ہے، ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔کریم آباد کے دوکاندار رمضان المبارک سے قبل شدید پریشان ہیں۔ انڈر پاس کی تاخیر کا شکار تعمیرات نے رمضان المبارک سے قبل مقامی دکانداروں کی پریشانی بڑھا دی ہے، جس سے ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور کرایہ/تنخواہیں نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ دکانداروں کو ڈر ہے کہ اس سال بھی رمضان المبارک میں بھی کام مکمل نہیں ہوگا، جس سے سب سے اہم کاروباری سیزن متاثر ہوگا۔کریم آباد کا نامکمل انڈر پاس کی تعمیر نے نہ صرف کاروبار بلکہ رہائشیوں کی روزمرہ زندگی بھی متاثر کردی ہے۔ دکاندار اور مقامی رہائشی اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ وہ اس صورتحال کو کتنے عرصے تک برداشت کرسکیں گے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل اور مارکیٹ تک رسائی کی بحالی کے بغیر کئی افراد خوفزدہ ہیں کہ نقصان ناقابلِ تلافی ہوسکتا ہے۔

کریم آباد انڈر پاس کے حوالے سے روزنامہ جسارت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سے انڈر پاس کے حوالے سے موقف جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون کال اٹینڈ نہیں کی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کریم آباد انڈر پاس رمضان المبارک ہے کریم آباد انڈر پاس کی انڈر پاس کے ہیں کریم کے باعث کا شکار کے تاجر گئی ہے کے بعد ہیں کہ

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ