اسلام آباد پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، مقدمات درج، متعدد گرفتاریاں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد پولیس نے پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پتنگیں بیچنے والے 12 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 93 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کارروائیوں میں 54 ملزمان گرفتار
ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 17 ہزار سے زیادہ پتنگیں اور 12 ہزار سے زیادہ خطرناک کیمیکل ڈور برآمد کی گئی ہیں، جو معصوم بچوں، موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی تھیں۔ ضبط شدہ پتنگیں اور مہلک کیمیکل ڈور پولیس کی نگرانی میں تلف کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا پتنگ فروشی و پتنگ بازی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن۔
ایس پی صدر زون کاظم نقوی نے ضبط کی گئی دھاتی ڈور اور پتنگوں کو اپنی نگرانی میں تلف کروایا اور شہریوں کے لئے پیغام جاری کیا۔#WeRIslamabadPolice #Islamabad #NoKiteFlying pic.
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 4, 2026
قاضی علی رضا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے روکیں، تاکہ حادثات اور جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلاآباد پولیس اسلام اباد پاکستان پتنگ بازی پتنگ ساز پتنگ فروش کارروائی کریک ڈاؤن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستان پتنگ بازی پتنگ ساز پتنگ فروش کارروائی کریک ڈاؤن اسلام آباد پولیس کریک ڈاؤن پتنگ بازی باد پولیس کے خلاف اسلام ا
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں