وفاقی حکومت عوام کی حمایت سے ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
وفاقی حکومت عوام کی حمایت سے ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی تعاون کمیٹی کے 3 فروری 2026 کے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی اصولی منظوری دی گئی ۔وفاقی کابینہ نے ریاستی ملکیتی ادراوں سے متعلقہ کابینہ کمیٹی کے 9 جنوری 2026 کے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے CCLC کے 29 جنوری2026 کے منعقدہ اجلاس میں کیئے گئے فیصلوں کی بھی اصولی منظوری دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں اقتصادی تعاون کمیٹی کے 3 فروری، ریاستی ملکیتی ادراوں سے متعلقہ کابینہ کمیٹی کے 9 جنوری اور (قانونی امور) قانون سازی کے تصفیہ سے متعلقہ کابینہ کمیٹی کے 29 جنوری کے منعقدہ اجلاسوں میں کیئے گئے فیصلوں کی اصولی منظوری دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کابینہ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے تناظر میں ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان اور پوری قوم کے جانب سے کشمیریوں کے لئے یکجہتی کا پیغام دیا۔
وزیراعظم نے وزیراعلی خیبر پختون خوا سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وفاق اور صوبے کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بنگلہ دیش سے یکجہتی کے اظہار میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے دو طرفہ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بردار ممالک سے پاکستان کے بہترین سفارتی تعلقات بالخصوص قازقستان کے صدر کے حالیہ دورے اور ازبک صدر کے آئندہ دورے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیو یارک: خوابوں کا شہر، جہاں آسمان جھک کر سلام کرتا ہے اور دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں نیو یارک: خوابوں کا شہر، جہاں آسمان جھک کر سلام کرتا ہے اور دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں ٹیکسلا میوزیم کے لئے نمائش اور تحفظ کے آلات کی حوالگی کی تقریب،جاپان کے سفیر کی شرکت پاکستان وسط ایشیا کو تجارت کیلئے اپنی بندرگاہوں کا راستہ فراہم کرسکتا ہے،وزیراعظم سندھ وژن 2030 کے حصول میں تعاون قابل ستائش ہے، وزیراعلی کی صدر عالمی بینک کی گفتگو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے کے لئے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔