وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاکر ان سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات کے لیے مرکزی کردار رانا ثناء نے ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن جن متنازع معاملات پر بات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے مگرحکومت دکانیں اور اسکول بند ہونے نہیں دے گی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ڈی چوک کی سیاست اور احتجاج کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا، کوئی حکومت انتشار اور خلفشار کی اجازت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو احتجاج کا آئینی حق استعمال کرکے شہریوں کا آئینی حق غصب کرنے نہیں دیں گے، شہری کاروبار اور بچے اسکول جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد