کراچی؛ گلستانِ جوہرمیں مشتعل خاتون کا گاڑی پر پتھراؤ، ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
کراچی:
گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب سڑک پر مشتعل خاتون نے گاڑی پر پتھراؤ کرتے ہوئے کار ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار خواتین سفید رنگ کی گاڑی پر پتھراؤ کر رہی ہیں، جبکہ سیاہ رنگ کی گاڑی کے قریب تین خواتین موجود ہیں جو سفید کار کے ڈرائیور کو مغلظات بکتی رہیں۔
ویڈیو میں یہ منظر بھی سامنے آیا کہ جیسے ہی ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا تو سیاہ کپڑوں میں ملبوس خاتون نے اسے تھپڑ جڑ دیا۔ اس ہی دوران سفید رنگ کی گاڑی میں سوار نے گاڑی سے نکل کر موبائل ویڈیو بنانا شروع کردی۔
اس ہی دوران مشتعل تینوں خواتین اپنی سیاہ رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر نوید سومرو کے مطابق تاحال اس واقعے کے حوالے سے گلستانِ جوہر تھانے میں کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور متاثرہ افراد سے رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ وائرل ویڈیو نئی ہے یا پرانی، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنگ کی گاڑی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔