پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے‘ راجا اظہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260205-08-13
کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہاہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے 180 کارکنان کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا عمل سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ، کراچی میں ناجائز ایم پی او لگاکر سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ یہ جمہوریت کے حقیقی قاتل ہیں۔ راجا اظہر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر مسلسل چھاپے سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں، ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے،چھاپوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلا کر پی ٹی آئی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،گھروں پر چھاپے مار کر خاندانوں کو ہراساں کرنا فسطائیت کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جمہوری حق رائے دہی کو پہلے ہی پامال کیا گیا اور اب 8 فروری کو پرامن احتجاج کی آواز کو بھی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔راجا اظہر نے مزید کہا کہ آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، مگر سندھ حکومت طاقت کے زور پر سیاسی کارکنان کو خوفزدہ کر کے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے۔راجا اظہر نے سندھ حکومت کی جانب سے کی جانے والی تمام بزدلانہ اور غیر جمہوری کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔