ایرانی خواتین کے لیے خوشخبری؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
ایران میں ٹریفک قوانین میں واضح ترمیم کرکے کئی دہائیوں بعد خواتین کو باضابطہ طور پر موٹرسائیکل چلانے کی قانونی اجازت مل گئی.
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے نائب اوّل محمد رضا عارف نے ٹریفک کوڈ میں ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں۔
جس کے بعد ایران میں خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت لینے، امتحان دینے اور باضابطہ لائسنس حاصل کرنے کا حق بھی مل گیا۔
یاد رہے کہ ایران میں باضابطہ پر خواتین کے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی نہیں تھی مگر پولیس عملاً خواتین کو لائسنس ہی جاری نہیں کرتی تھی۔
اس قانونی ابہام کی وجہ سے خواتین موٹرسائیکل سوار حادثات میں قانونی تحفظ نہ ہونے کے باعث اپنی ذمہ داری ثابت نہیں کر پاتیں تھیں۔
اب نئی قرارداد کے تحت ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خواتین درخواست دہندگان کو عملی تربیت فراہم کرے، امتحانات منعقد کرے اور اہل امیدواروں کو موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے۔
یاد رہے کہ ایران کا یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں اقتصادی اور معاشرتی احتجاجات نے حکومت پر دباؤ بڑھایا ہوا ہے۔ بعض ناقدین اسے اصلاحات کی جانب ایک چھوٹا قدم قرار دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔