data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260205-08-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی ضمیر بیدار اور ظلم کا یہ سلسلہ بند ہو ۔ کشمیر کی آزادی اب ایک خواب نہیں بلکہ ایک یقینی حقیقت بنتی جا رہی ہے اور حق و انصاف کی یہ جدوجہد بالآخر کامیاب ہو کر رہے گی۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بدترین ریاستی جبر، ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، خواتین اور بچوں پر تشدد، طویل محاصرے اور بنیادی آزادیوں پر قدغنیں بھارتی چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکی ہیں۔ حکومت پاکستان محض رسمی بیانات پر اکتفا کرنے کے بجائے کشمیری عوام کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو مزید مؤثر بنائے اور بھارت کے خلاف عالمی سطح پر مضبوط اور دوٹوک موقف اختیار کرے۔ساتھ ہی انہوں نے اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمے داری ادا کرے، مسئلہ کشمیر کو اپنی ہی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرائے اور کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حق خود ارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ایک جائز اور حق پر مبنی تحریک ہے جسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کے عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار