کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو بھرپور خراجِ تحسین، یومِ یکجہتیٔ کشمیر عقیدت و جوش سے منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا۔ اس موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہے۔
مظفرآباد میں صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان سائرن بجائے گئے اور کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک کے مختلف حصوں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد ہوئیں، جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
یومِ یکجہتیٔ کشمیر: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہیومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ دن کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کی تجدید کا دن ہے، اور دنیا بھر میں پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی نظر آئی۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
افواجِ پاکستان کا کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہارافواجِ پاکستان نے بھی کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ائیر چیف نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی تشخص کو تبدیل کرنے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، اور عالمی برادری کو کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ افواجِ پاکستان نے واضح کیا کہ آزادی اور وقار کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افواج پاکستان صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کشمیری عوام سے کشمیری عوام کی کی جدوجہد کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند