data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال اور کشمیری قیادت کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو محض ایک سیاسی تنازع سمجھنا حقیقت سے چشم پوشی کے مترادف ہے، کیونکہ یہ خطہ آج دنیا کے خطرناک ترین نیوکلیئر فلیش پوائنٹس میں شمار ہوتا ہے، جہاں کسی بھی وقت صورتحال عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن محض یکجہتی کے نعروں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ خود احتسابی کا موقع ہے کہ دنیا کشمیری عوام کے ساتھ کہاں کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ یاسین ملک اس وقت ڈیتھ سیل میں قید ہیں، جہاں مودی حکومت انہیں پھانسی پر چڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام کسی ایک فرد یا خاندان کے خلاف نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کو خاموش کرانے کی منظم کوشش ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ظلم، جبر اور خوف کے سائے میں حقیقی امن ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا دراصل کشمیری عوام کی اجتماعی سزا ہے، کیونکہ وہ ایک ایسی آواز کی نمائندگی کرتے ہیں جو امن، آزادی اور حقِ خودارادیت کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پھانسی کے ذریعے کشمیری قیادت کو ختم کر کے مسئلہ کشمیر کو دفن کرنا چاہتی ہے، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ظلم سے آوازیں دبائی نہیں جا سکتیں۔

ویڈیو پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن اور آزادی کا مطالبہ کرنا جرم بنا دیا گیا ہے۔ ہر آنسو پر پابندی، ہر آواز پر پہرا اور ہر دل میں خوف مسلط ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس سنگین صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کھلے عام جاری ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسا انصاف ہے جہاں مظلوم کو سزا اور ظالم کو کھلی چھوٹ حاصل ہو۔ مشعال ملک نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کی آواز سنی جائے اور یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنماؤں کو انصاف فراہم کیا جائے کیونکہ کشمیر میں ہونے والے مظالم صرف ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے امتحان ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہے انہوں نے یاسین ملک مشعال ملک نے کہا کہ کہ کشمیر ملک نے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.

FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار