Daily Pakistan:
2026-07-24@01:56:55 GMT

پاکستان بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

پاکستان بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار  سے تجاوز کر گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ چکی ہے۔

جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے گئے تھے اور ایک ہزار547 تاحال زیرتفتیش ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 970 اور پنجاب میں211 کیسز زیرتفتیش ہیں، بلوچستان میں 167، سندھ میں145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیرمیں 10 کیسز زیر تفتیش ہیں۔

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لاپتا افراد کے کیسز

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی