لکی مروت، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
لکی مروت:
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ٹی بی ایس اور گیس ترسیلی لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گیس کا مسلسل اخراج جاری ہے۔
دھماکے کے اثر سے لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ گیس کے اخراج اور دھماکے کی آواز نے پورے علاقے میں ہنگامہ پیدا کر دیا۔
مزید پڑھیںلکی مروت: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، دہشتگرد دم دبا کر بھاگ نکلے
اس واقعے کے بعد ہزاروں گھروں کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ اور گیس کمپنی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور گیس کی ترسیل کو محفوظ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔