وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات طے، وقت اور مقام پر مشاورت جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات طے پا چکی ہے، تاہم ابھی اس ملاقات کے دن، وقت اور مقام کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، محمود اچکزئی کی میزبانی پر بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کا امکان بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر 8 فروری سے پہلے ملاقات کرنے سے اپوزیشن لیڈر کی سیاسی پوزیشن متاثر ہوتی ہے تو حکومت بعد میں ملاقات پر بھی آمادہ ہے، کیونکہ نیت سنجیدہ مذاکرات اور بہتر سیاسی ماحول کی بحالی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ اجلاس میں دی گئی دعوت پر اپوزیشن میں تفصیلی مشاورت ہوئی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مذاکرات کی دعوت کو غیر مشروط طور پر قبول کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔