بساط پھر بچھ گئی، ایران، امریکا کے درمیان کل مسقط میں مذاکرات ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
تہران:ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے التواء سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں جب دونوں ممالک نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی کہ مذاکرات جمعے کی صبح 10 بجے مسقط میں ہی ہوں گے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ جوہری امور پر بات چیت طے شدہ وقت کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوگی۔
Nuclear talks with the United States are scheduled to be held in Muscat on about 10 am Friday.
I'm grateful to our Omani brothers for making all necessary arrangements.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) February 4, 2026
انہوں نے مذاکرات کے انعقاد کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر عمان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جس سے مسقط کے سفارتی کردار کو ایک بار پھر عالمی اہمیت حاصل ہو گئی۔
دوسری جانب دو سینیئر امریکی عہدیداروں نے بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات عمان میں ہی ہوں گے یوں قیاس آرائیوں پر پردہ ہمیشہ کے لیے گر گیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیہ کے شہر استنبول میں شیڈول تھے تاہم ایران کی جانب سے اچانک مقام کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا جس کے بعد مذاکرات کو عمان منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایران نے نہ صرف مقام کی تبدیلی پر زور دیا بلکہ یہ شرط بھی رکھی کہ مذاکرات میں کسی علاقائی شراکت دار کو شامل نہ کیا جائے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رہے۔
تاہم ان مطالبات کو امریکا نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا یا نہیں اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکا کے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.