بھارت: لفٹ میں دھماکہ، آگ لگنے سے 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک لفٹ میں غبارے پھٹنے کا حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لفٹ میں خاتون کے ساتھ دو افراد داخل ہوئے، جن میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں کئی غبارے موجود تھے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی یہ شخص غبارے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوا، زور دار دھماکہ ہوا اور اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔ لفٹ میں موجود خاتون نے فوری طور پر باہر نکلنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوئے، اور غبارے بیچنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس زخمیوں کی حالت جانچنے کے ساتھ غباروں میں موجود گیس کی نوعیت کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لفٹ میں
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ