اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی متوقع ملاقات کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے تفصیلات بتا دیں۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات طے پا چکی ہے، تاہم اس ملاقات کے دن، وقت اور مقام کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے رابطے جاری ہیں اور جلد تفصیلات طے ہونے کا امکان ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے لیے مختلف آپشنز پر تیار ہیں، وہ میزبانی بھی کر سکتے ہیں اور یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر 8 فروری سے قبل ملاقات کرنے سے اپوزیشن لیڈر کی سیاسی پوزیشن متاثر ہونے کا خدشہ ہو تو ملاقات بعد میں بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی  کے مطابق اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران مذاکرات کی دعوت دی تھی، جس پر اپوزیشن میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کو غیر مشروط طور پر قبول کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن لیڈر کہ وزیراعظم

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا