چین اور امریکہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ وہ چین امریکہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ نئے سال میں وہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی کی رہنمائی کرتے ہوئے مزید اہم اور فائدہ مند کام کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے اپنے اپنے تحفظات ہیں۔ جب تک دونوں فریق برابری، احترام اور باہمی فائدے کے رویے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، وہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔ چین اور امریکہ کو باہمی اتفاق رائے کے مطابق بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کی بنیاد پر عملی تعاون اور باہمی اعتماد کو مسلسل بڑھانا ہوگا اور بقائے باہمی کے لیے صحیح راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم مسئلہ ہے۔ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے تائیوان کو چین سے الگ نہیں ہونے دے گا۔ امریکہ کو تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے پر انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ چین تعلقات دنیا میں سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں۔

انہیں چین کی کامیابی دیکھ کر خوشی ہوگی اور امریکہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تائیوان کے مسئلے پر چین کی تشویش کو اہمیت دیتے ہیں اور چین کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے اور اپنی صدارتی مدت کے دوران امریکہ چین تعلقات کو اچھے اور مستحکم انداز میں قائم رکھنے کے لیے تیارہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان میں دہشت گرد قوتوں سے محتاط رہا جائے، چینی نما ئندہ افغانستان میں دہشت گرد قوتوں سے محتاط رہا جائے، چینی نما ئندہ جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، دو نومولود بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ،امید ہے کامیاب ہوں گے،ٹرمپ ایپسٹین اسکینڈل، تازہ دستاویز سامنے آنے پر اینڈریوکو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیاگیا لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کر دیا گیا آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور امریکہ راستہ تلاش کر

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم