وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کے دوران ایک دوسرے سے شکوے کیے گئے، ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی اور کافی تناؤ والی رہی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں 95 فیصد بات چیت صوبے کے مسائل پر ہوئی جبکہ 5 فیصد سیاسی امور پر مرکوز رہی، وزیراعظم نے پورے تحمل کے ساتھ بات سنی اور وزیراعلیٰ نے مالی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی، جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں ڈور سے بچی کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا
مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کے خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں والے سلوک کے تاثر کو وزیراعظم نے غلط کہا، احسن اقبال اور وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ صوبے کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔