چینی سفیر کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
چینی سفیر نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیرمقدم کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ اور چینی سفیر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔چینی سفیر نے بلوچستان میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر رسپانس دیا، انہوں نے چینی سفیر کو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر آپریشنز سے آگاہ کیا اور چینی شہریوں اور چینی منصوبوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ چینی شہریوں اور پراجیکٹس کی حفاظت انہیں بے حد عزیز ہے، پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا، چینی شہریوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنا حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مربوط آپریشنز کے لیے جدید چینی ٹیکنالوجی اور سازوسامان معاون ثابت ہوگا، وزیر داخلہ نے چینی سفیر کو اپنے حالیہ کامیاب دورۂ چین سے بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ اس ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی، داخلی سلامتی اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جب کہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر کرائمز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چینی سفیر نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا جب کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کی ہر موقع پر غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ اور چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلوچستان میں چینی شہریوں وزیر داخلہ چینی سفیر اور چینی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :