’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ وہ بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
مظفر آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ببانگ دہل کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان وہ بھارت کا حصہ کبھی تھا اور نہ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ببانگ دہل کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ اب ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان۔ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور یہی ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو دی گئی شکست ان کی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر پوری دنیا میں اجاگر ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ عسکری محاذ کے ساتھ خارجہ محاذ پر بھی پاکستان نے زبردست کامیابیاں حاصل کیں اور دونوں میدانوں محاذوں پر بھارتی جھوٹ کا بیانیہ دفن ہو گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔ اس کے جارحانہ، توسیع اور تسلط پسندانہ عزائم ترک کرنے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن یہ امن برابری کی سطح پر ہی قائم ہو سکتا ہے۔ بھارت جس زبان میں بات کرے گا، اسی زبان میں جواب دیں گے۔ ہماری بہادر افواج بھارتی کٹھ پتلیوں کا وہی حشر کرینگے، جو معرکہ حق میں بھارتی طیاروں کا ہوا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان نےاہم اسلامی ممالک کیساتھ مل کر غزہ میں قیام امن کیلئے عملی اقدامات کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے ہر قائد اور شہری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری اپنی آزادی قربان کرنے کیلیے تیار نہیں اور وہ دنیا کو سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں۔ وہ اپنے بچے تک قربان کر سکتے ہیں، مگر حق آزادی سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ