لاہور میں بسنت کے دوران پتنگ سے وابستہ کاروبار میں مسلسل تیزی دیکھی گئی۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر ملک فیضان احمد نے انکشاف کیا کہ صرف چوتھے دن ہی پتنگ کی ڈور کے گٹوں (ریلز) کی فروخت 1 ارب 22 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک فیضان احمد نے کہا کہ پتنگ اور منسلک مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود چوتھے دن بھی شہر کی مختلف مارکیٹوں میں پتنگیں اور متعلقہ سامان وافر مقدار میں دستیاب رہا۔گفتگو کے دوران ملک فیضان احمد نے کہا کہ چوتھے دن 10 لاکھ سے زائد پتنگ کے گٹے فروخت ہوئے، جبکہ اس کے علاوہ 20 ہزار سے زائد ڈور کے پنے بھی شہریوں نے خریدے۔ملک فیضان احمد نے مارکیٹ میں موجود تازہ قیمتوں سے بھی آگاہ کیا۔ ڈیڑھ توا گٹا 700 روپے، ایک توا گٹا 400 روپے جبکہ آدھا توا گٹا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح دو پیس پانّا اس کی کوالٹی کے مطابق 12 ہزار سے 15 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔فیضان احمد کے مطابق یومیہ فروخت کی تفصیل بھی سامنے آئی ہے۔ پہلے دن مجموعی لین دین 16 کروڑ روپے رہا، دوسرے دن فروخت بڑھ کر 18 کروڑ روپے تک پہنچ گئی.

تیسرے دن 20 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی، جبکہ چوتھے دن ہی کاروبار کا حجم 68 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پتنگوں، گٹوں اور پانّوں کی خرید و فروخت لاہور کے مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہے، جن میں اندرون موچی گیٹ، اسلام پورہ، سمن آباد اور اچھرہ سمیت شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملک فیضان احمد نے کروڑ روپے چوتھے دن

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف