پی ایس ایل: اسٹیو اسمتھ تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن آٹھ ٹیموں کے ساتھ مارچ میں منعقد ہوگا۔
اس بار پی سی بی نے ہر فرنچائز کو ایک غیر ملکی کرکٹر سے براہ راست معاہدے کی اجازت دی تھی، البتہ یہ ضروری ہے کہ وہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا حصہ نہ بنا ہو۔
نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسمتھ کو 5 لاکھ ڈالر سے زائد معاوضہ ملے گا، یہ رقم پاکستانی روپے میں 14 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، یوں اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کرکٹر بن جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اور فرنچائز بھی 5 لاکھ ڈالر دینے کو تیار تھی لیکن سیالکوٹ کے ساتھ معاملات طے ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کا معاوضہ 7 کروڑ روپے ہے، اسمتھ ان سے دگنی رقم لیں گے۔
دوسری جانب 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی سی بی نے پرانی فرنچائزز کی ریٹینشن 8 سے کم کرکے 4 کردی تھی۔ انہیں 4 کیٹیگریز سے ایک ایک پلیئر برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
گزشتہ دنوں اس حوالے سے فہرست سامنے آگئی تھی، اب معاوضوں کی تفصیل بھی ظاہر کر دی گئی۔
5 میں سے 4 فرنچائزز نے اپنے پلاٹینیئم کھلاڑیوں کو 7، 7 کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دیگر کو بھی خطیر رقم دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض کرکٹرز معاہدے میں طے شدہ رقم سے زیادہ پیسے وصول کریں گے، مگر کاغذ پر اعلان شدہ معاوضہ ہی ظاہر ہو گا۔
رواں برس 2 نئی فرنچائزز کے آنے سے کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، کئی نے دیگر آفرز سے اپنی ٹیموں کو آگاہ کر کے معاوضہ بڑھوا لیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :