اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ہم خیال گروپ نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کی تھی۔ آج قاف لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ بیٹھک ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قیادت ہم خیال گروپ کی اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ہم خیال گروپ نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں گلبر خان کے ساتھ، سابق گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون، سابق اپوزیشن لیڈر محمد شفیع، سابق صوبائی وزیر فتح اللہ خان اور دیگر موجود تھے۔ آج ہم خیال گروپ نے قاف لیگ کے رہنماؤں سے اہم ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ ہم خیال گروپ نے الیکشن مل کر لڑنے کے ساتھ کسی جماعت میں مشترکہ طور پر شامل ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔ گلبر خان کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا گروپ کسی پارٹی کو ضرور جوائن کرینگے تاکہ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں اور ٹیکنوکریٹ سیٹ حاصل کی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہم خیال گروپ نے اسلام آباد گلبر خان

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل