بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بحال، انٹرنیٹ کی فراہمی معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کے بعد معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، جہاں چھٹے روز بھی انٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہے اور بلوچستان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ کوئٹہ سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس 5 روز کی بندش کے بعد بحال ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بند کر دی گئی تھی، جس کو5 روز بعد بحال کر دیا گیا ہے اور ٹرینیں اندرون صوبہ سمیت ملک بھر کے لیے چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین سروس کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس 5 روز بعد روانہ ہوگئی، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جب کہ کراچی کے لیے بولان میل بھی روانہ کردی گئی۔اس کے علاوہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین سروس بھی بحال کر دی گئی ہے، جو اپنے مقررہ وقت پر مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی.
دوسری طرف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس چھٹے روز بھی معطل ہے. بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل کیا گیا تھا۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات سے دو چار ہے جب کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملک بھر کے لیے کے بعد
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔