216 حملہ آوروں کی ہلاکت کیساتھ ہی بلوچستان میں حالات معمول پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے معاون، صوبائی وزرا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 31 جنوری کو مسلح افراد کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 216 دہشتگرد ہلاک کیے۔ بلوچستان میں حالات اب نارمل ہیں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیںپاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی عالمی سطح پر موثر قرار دی گئی ہے، وزیر اعظم
صوبائی وزیر صحت کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، جس میں 22 سیکورٹی اہلکار اور 36 عام شہری شہید ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون شاہد رند نے کہا کہ حملہ آوروں کو ریڈ زون کو نشانہ بنانے سے عوام کی موجودگی نے روک دیا۔
سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں
ایڈیشنل چیف سیکرٹری حمزہ شفقات نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 100 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جو لوگ دہشتگرد واقعات میں ملوث ہیں، ان کے اہل خانہ اپنی نشاندہی کریں، ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
تھانوں سے لوٹ مار کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے اور جلد ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
جیلوں کی صورتحال
حمزہ شفقات نے بتایا کہ بلوچستان کے دو جیلوں پر حملے ہوئے اور جیلوں سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نوشکی جیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن ردّ الفتنہ-1: بلوچستان میں دہشتگرد نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ، 216 دہشتگرد ہلاک
شاہد رند اور بخت محمد کاکڑ کے مطابق میٹرک کے امتحانات اور پولیو مہم معمول کے مطابق جاری رہیں گی، اور تمام زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان آئندہ چند دنوں میں اہم پریس کانفرنس کر کے مزید تفصیلات پیش کریں گے۔
کوئٹہ میں آج شام سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کردی جائے گی تاکہ شہری اپنی روزمرہ زندگی بحال رکھ سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان حمزہ شفقات دہشتگردی شاہد رند.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان حمزہ شفقات دہشتگردی شاہد رند حمزہ شفقات کے مطابق
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔
مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔
مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم