راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دن کسی بھی پارٹی رہنما کو اجازت نہیں ملی، بانی سے ملاقات کے دو رہنما جیل نہیں آئے، ملاقات کے لیے آنے والے چاروں رہنما واپس روانہ ہوگئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سینیٹر روبینہ ناز، ایم پی اے ذوالفقار بھٹی، وقار سندھو اور امجد علی شاہ اڈیالہ روڈ آئے تھے جن کو داہگل ناکے سے آگے جیل کی جانب جانے کی اجازت نہیں ملی، پارٹی کی ملاقات فہرست میں شامل میاں غوث اور ظاہر شاہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔

اس موقع پر سینیٹر روبینہ ناز نے ایم پی اے ذوالفقار بھٹی اور ایم پی اے امجد علی شاہ کے ہمراہ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی۔

روبینہ ناز کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی کو غیر قانونی حراست میں 900 دن ہوچکے ہیں، ابھی تک ہمیں بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا، بانی کا بطور سابق وزیراعظم حق ہے، لیکن عدالتوں کے احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہورہی، ہم نے کبھی کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی، ہمارا لیڈر کہتا ہے فوج بھی ہماری ہے ملک بھی ہمارا ہے، ہمارا بیانیہ کبھی اسٹیبلشمینٹ کے خلاف نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بانی کی صحت پر تشویش برقرار ہے، بشری بی بی کی فیملی نے بتایا کہ بانی کو تکلیف ہے پہلے تکلیف ہوئی تو ان کو ہسپتال لے جایا گیا، انھوں نے یہ نہیں کہا بانی کو تکلیف نہیں ہے، آپ لوگ کہہ رہے ہیں تکلیف نہیں ہے تو چھوڑیں ہمیں ہم ان کو مل آئیں ہماری تشویش برقرار ہے۔

صحافی کے سانحہ 9 مئی پر پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کے سوال پر روبینہ ناز نے ایم پی اے ذوالفقار بھٹی کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آپ اس موقع پر ہمارے منہ سے کیا نکلوانا چاہتے ہیں ہم جو جواب دیں گے آپ کا چینل بڑی بریکنگ کرکے چلائے گا، ہم بانی سے ملاقات کرنے آئے ہیں اس موقع پر ملاقات کی بات کریں، ظاہر شاہ ملاقات کے لیے اس لیے نہیں آئے کہ ان کی ٹانگ اڈیالہ جیل کے باہر زخمی ہوئی تھی۔

ایم پی اے ذوالفقار بھٹی کا کہنا تھا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے کہ پی ٹی آئی اداروں کے خلاف بیان بناتی ہے، ہمارے لیڈر نے بار بار کہا ہے سارے ادرے ہمارے ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، فوج ہماری ہے پاکستان ہمارا ہے، ہمارا کسی بھی ادارے کے خلاف بیانیہ نہیں ہے، ہم کہتے ہیں ادارہ مضبوط تو پاکستان مضبوط۔

ایم پی اے امجد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں اور وفاق کا اتفاق ہے ہمارا لیڈر سب سے مقبول ترین ہے، اگر آپ یہ رویہ رکھے گے تو ہم پھول نہیں برسائیں گے، ہمارا لیڈر 900 دن سے جیل میں ہے، بانی کی صحت پر ہمیں تشویش ہے، یہ کونسا رویہ ہے ففتھ جنریشن وار ہم نے لڑی ہے، ہم نے کسی سرٹیفیکٹ کے لیے نہیں لڑی، بانی جوانوں کا لیڈر ہے، 65 فیصد نوجوان ہیں، ہم گزارش کررہے ہیں بانی کی رپورٹس پبلک کریں اور ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کریں، فی الفور بانی کو رہا کیا جائے، وہ سیاسی قیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خوف کا یہ عالم ہے کہ انھوں نے بسنت منانے کا اعلان کردیا، انھوں نے 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان کردیا اور چھٹیاں دے دیں۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر تمام رہنماء واپس روانہ ہوگئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے سے ملاقات پی ٹی آئی کے خلاف بانی کو نہیں ہے

پڑھیں:

جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم

سٹی 42: علیمہ خانم  نے  فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک  کرتے ہوئے کہا آج بھی بانی سے ملاقات کے لئے آئے ہیں یہ ہمارا آئینی قانونی حق ہے

علیمہ خانم نے کہااگر آج ملاقات نہ ہوئی تو دیکھیں گے ،اگر بانی کے لئے کھڑے نہ ہوں تو کیا کریں آپکا خیال ہے یہاں کچھ قانون کی مطابق چل رہا ہے،کونسا قانون ہے۔ہم عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے کھڑے ہیں۔ہم اپنے دفاع میں آپ لوگوں(میڈیا)کو پیش کریں گے۔انکو تو جیل میں ڈالنے کا بہانہ چاہیئے،کس کس کو ڈالیں گے جیل میں۔بانی کہہ چکے کہ پاکستان اسی طرف جا رہا ہے جس طرف نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا گئے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

بانی سے سابق آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں بیرسٹر گوہر سے پوچھا تھا ۔بانی سے ملنے کوئی نہیں گیا،یہ فیک ہے،جان بوجھ کر دیا انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔

جب انکو لگتا ہے ٹمپریچر اوپر جا رہا ہے،اسکو ٹھنڈا کرنے کے لئے یہ باتیں شروع ہو جاتی ہیں ڈیل کی ۔میں نے بیرسٹر گوہر سے محسن نقوی کی ملاقات کا پوچھا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ ملے ہیں ۔

بیرسٹر گوہر ن نے کہا محسن نقوی کہتے ہیں کہ کل آپ کی ملاقات کروا دیتے ہیں ۔میں نے کہا وہ جھوٹ بولتے ہیں آپ ان کو کہیں کہ وہ بانی کو اسپتال میں علاج کروائیں۔بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ آپ نے ملاقات کرنی ہوتو ہم سب کو بتا دو،اسی طرح ہونا چاہیئے ۔کچھ نہیں ہو رہا،اپکو نظر آرہا ہے کہ کچھ ہو رہا ہے ۔یہ خوف سے بھرے ہوئے ہیں،یہ خوف نظر نہیں آرہا،اج سڑک پر کرفیو لگا دیا ہے ۔وہ کہتے ہیں بشری بی بی کی بیٹی سے ملاقات کے بعد سوال میں پوچھنا ۔انکا مطلب یہ ہے کہ بانی کی صحت کے بارے میں نہیں پوچھنا ۔مجھے نہیں پتہ یہ ملاقاتیں کس مقصد کے لئے ہوتی ہیں۔ہمیں یہ پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں،حکومت یہ چیزیں کرکے اپنا خوف دکھا رہی ہے ۔نئی سیاست بانی کو رہا کروانا ہے،جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

جب آپ ووٹ چوری کرو گے تو اسکے نتائج کیا ہوں گے؟جب وہ بے بسی محسوس کریں گے آپ جان جان کے جھوٹے الیکشن کروا گے،لاٹھی چارج کرو،یہ ڈرامہ کر رہے ہو،ظلم کر رہے ہیں۔آپ انکے امیدواروں کو مار رہے ہو یہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں ۔یہ پی ٹی آئی کا نہیں لوگوں کا حق ہے،آپ نے کسی کو گرفتار کرلیا،کسی کو جہاز نہیں چڑھنے دیا کیا فرق پڑا ۔ان کے پیچھے عوام نہ کھڑی ہو وہ یہی کرتے ہیں ۔ظلم وہ کرتا ہے جسکے ساتھ عوام نہیں ہوتی ۔وہ بانی کو کہہ رہے ہیں منہ بند رکھو،

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

ایران کو دیکھ لیں لیڈر قربانیاں دے رہے یہ انکے لئے نارمل چیز ہے ۔بانی اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہے،وہ ان لوگوں کے ساتھ کیا ڈیل کرکے نکلے گا ۔ڈیل ایک ہی ہے آزاد عدلیہ،ازاد اور منصفانہ انتخابات  ۔آپ عدلیہ ازاد کریں،ازاد منصوبہ انتخابات کون یقینی بناتا ہے آزاد عدلیہ۔

افغانستان اور پاکستان کے دونوں اطراف رشتے دار ہیں ،بانی کہتے ہیں یہ حکومت انکے فیور میں ہے،یہ جان جان کر اس حکومت سے چھیڑا چھاڑی کررہے ہیں ۔اپنے ہمسائے کے ساتھ بہت اچھا بنا کر رکھنی چاہیئے۔

 آزاد کشمیر:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

افغانستان اپنی زاد خارجہ پالیسی کے تحت روس،چین کے ساتھ معاہدے کرکے ملک کر ترقی کی جانب لیکر جا رہے ہیں ۔آپ نے بارڈر اور ایکسپورٹ بند کرکے ملک بلین ڈالرز کا نقصان کردیا۔ ہم انکے ساتھ ایکسپورٹ بند کریں گے وہ ایران سے لے لیں گے،ایران کی ایکسپورٹ بڑھ جائے گی ۔وہ پارٹیاں نہیں لوٹ مار کی کمپنیاں ہیں،

ہم بھائی کے لئے کھڑے ہیں ہر چیز کریں گے ۔اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو بانی سے سلیکٹ کیا،کہ وہ میچور سیاستدان ہیں ۔سیدھی سے بات ہے جو انکا قانونی حق ہے وہ دے دیں ۔ بانی کو بھی پتہ ہے ان پر پریشر ڈالیں گے تو میز پر بیٹھیں گے

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان