گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی نے نیا سنگِ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ جیمنائی نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے بھی زیادہ کرلی ہے۔
یہ انکشاف کمپنی کی تازہ سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں سامنے آیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں اس پلیٹ فارم کو اپنانے کی رفتار غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔
گوگل کے مطابق صرف تین ماہ کے دوران جیمنائی استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے بتایا تھا کہ اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 65 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، تاہم اب یہ ہندسہ تیزی سے بڑھ کر 75 کروڑ سے آگے نکل گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اگرچہ جیمنائی اس وقت میٹا اے آئی سے آگے ہے، جس کے ماہانہ صارفین تقریباً 50 کروڑ کے قریب ہیں، لیکن وہ اب بھی اپنے سب سے بڑے حریف چیٹ جی پی ٹی سے پیچھے ہے۔
رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2025 کے اختتام تک 81 کروڑ تک پہنچ چکی تھی۔
گوگل نے یہ معلومات ایسے وقت میں جاری کی ہیں جب اس نے حال ہی میں جیمنائی 3 متعارف کرایا ہے، جسے کمپنی اپنا اب تک کا سب سے جدید اے آئی ماڈل قرار دے رہی ہے۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا ورژن زیادہ گہرائی کے ساتھ تجزیہ کرنے اور پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر گوگل کے چیف بزنس آفیسر فلپ شنڈلر کا کہنا تھا کہ کمپنی نے جیمنائی کے مفت صارفین کے ساتھ ساتھ سبسکرپشن لینے والوں پر بھی بھرپور توجہ دی ہے، اور اسی حکمتِ عملی کے باعث حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہانہ صارفین کی تعداد گوگل کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم