data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جب کہ مشترکہ اعلامیے میں 8 فروری کو ملک گیر پرامن ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیہل آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور معصوم شہریوں کی شہادتوں پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا گیا۔

شرکا نے دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور عزم کے اعادے پر زور دیا۔ اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر شدید تشویش اظہارکیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ انہیں فوری طور پرمکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ بلا تاخیر بحال کیا جائے۔

اجلا س میں پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چھیننے کے خلاف ملک گیر پرامن ہڑتال اور احتجاج ریکارڈ کرانے کا بھی اعلان کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازِ مغرب کے بعد عوام مشعل بردارریلیاں نکال کراپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں کارکنان کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی نفی قراردیا گیا۔ اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ تحریکِ انصاف عوام کے آئینی، جمہوری اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد ہرسطح پر جاری رکھے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اجلاس میں کیا گیا

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان