تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرہ رفیق، ڈاکٹر مرید حسین ملک اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے، ہم ایک روح اور دو جسم ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔  اسلام ٹائمز۔ ادارہ خودی ملتان کے زیرِاہتمام فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان، ڈی ایس جی انرجی پاکستان، کئیر کاسمیٹکس پاکستان، چوہدری برادراز ٹیکسٹائل ملز اور ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج کے تعاون سے 5 فروری یومِ یکجہتیِ کشمیر کے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات کے آخری روز خودی سکول سسٹم ملتان میں یکجہتی کشمیر واک اور رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو کے عنوان سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفرگڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر مرید حسین ملک، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، جی ایم کئیر کاسمیٹکس دانیال ایاز، سماجی رہنما رشید عباس خان، جواد حیدر جوئیہ، سید عاصم رضا شاہ تھے۔ اس موقع پر شرکائے خاص میں یوسف، انجینئر شعیب، ڈاکٹر عمران عباس گورنمنٹ علمدار حسین کالج ملتان، جواد رضا جعفری، ادیب احمد، مختار سومرو، علی رضا مرزا، محمد وقاص، جواد رضا جعفری، جواد حیدر جوئیہ، منیب احمد، معیز ملک، ثقلین نقوی اور خودی سکول سسٹم کی پرنسپل میڈم سندس نواز کے علاوہ اساتذہ، طلباو طالبات اور دیگر شامل تھے۔

 تقریب میں خودی سکول سسٹم کے طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار محبت و یکجہتی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرہ رفیق، ڈاکٹر مرید حسین ملک اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے، ہم ایک روح اور دو جسم ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔ اس موقع پر یکجہتی کشمیر واک میں شرکاء نے آزادی کشمیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے جبکہ شرکانے پاکستانی اور کشمیری پرچم اور بنیرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع