Jasarat News:
2026-07-23@23:54:11 GMT

بلوچستان‘لیویز فورس پولیس میں ضم‘نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ (پولیس سیکشن) کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ سمیت تمام عملہ، اثاثہ جات، ادارہ جاتی ڈھانچہ اور آپریشنل ذمے داریاں فوری طور پر بلوچستان پولیس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح ہے کہ لیویز فورس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم اہلکار اپنی ملازمت برقرار رکھیں گے اور انہیں بلوچستان پولیس کے مساوی رینکس، تنخواہیں، الائونس اور مراعات دی جائیں گی۔جس میں تمام انتظامی، مالی اور تادیبی امور اب پولیس قوانین اور ضوابط کے تحت چلائے جائیں گے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلوچستان پولیس لیویز فورس پولیس میں

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش