ٹرمپ کے چکر میں پڑنے کے بجائے حکمران کشمیر پر ذمے داری پوری کریں‘ حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کے حکمران ٹرمپ کی خوشنودی کے چکر میں پڑے رہنے کے بجائے کشمیر پر اپنی ذمے داری پوری کریں،آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے۔ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں خواتین، بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی نے حکمرانوں کو باور کرایا کہ یوم یکجہتی کشمیر کو چُھٹی یا رسم کے طور پر نہ منائیں بلکہ مقبوضہ وادی کے عوام کو بھارتی تسلط اور ظلم سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد قوم کو بتایا گیا تھا کہ بھارت سے پانی کے حق پر بات ہوگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ تاحال اس مسئلہ پر کیا پیش رفت ہوئی، اسی طرح ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کے حوالے سے بھی بتایا جائے کہ اس کا کیا بنا؟ حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پر حق خود ارادیت کے علاوہ کسی قسم کی ثالثی قبول نہیں کی جائے گی۔ مودی کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر گامزن ہے، اس نے عالمی اور دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کا خاتمہ کیا۔ اسلام آباد نے مودی کے اقدام سے لے کر آج تک ان مسائل پر جاندار موقف نہیں اٹھایا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ بے بس ہے، کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اس ادارے کی خاموشی اس کی بے بسی کا واضح ثبوت ہے، مسلمان حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ اقوام متحدہ کی نااہلی اور خاموشی کے معاملے پر بھرپور احتجاج کرتے تاہم یہ حکمران بذات خود سامراجی طاقتوں کی خوشنودی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے متوازی غزہ امن بورڈ کے نام پر ایک ادارہ بنا لیا ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں نے قوم کی مرضی کے برعکس اس ادارہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کو حکمرانوں کے یکطرفہ فیصلے قبول نہیں۔ پاکستانی فوج کو غزہ نہ بھیجا جائے، اگر فوج غزہ گئی تو اسے چاہتے نہ چاہتے ہوئے حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کا حصہ بننا پڑے گا، واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم حکمرانوں کے اس عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جتنا کشمیر آزاد ہوا بزور شمشیر ہوا،اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسی طرح خاموش رہی تو واضح ہورہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھی بزورشمشیر ہی آزاد ہوگا۔ کشمیریوں کی بھارتی تسلط اور ظلم کے خلاف مزاحمت عالمی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں ان حکمرانوں کی ضرورت ہے جو اہل کشمیر و فلسطین کا مقدمہ پوری جرأت سے لڑیں۔ موجودہ مسلط نظام اور براجمان طبقہ نہ تو قوم کو اس کا حق دے رہے ہیں اور نہ ہی امت کے لیے مؤثر آواز اٹھا رہے ہیں،موجودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو رخصت کرنا پڑے گا۔ قوم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر نظام بدلنے کی جدوجہد کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اقوام متحدہ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :