بسنت کا آغاز ہوتے ہی قاتل ڈور کے وار بھی شروع، تین گھنٹے میں دو افراد لہولہان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
لاہور:
بسنت کی خوشیوں کا آغاز ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے کے دو افسوسناک واقعات سامنے آئے، جہاں موٹر سائیکل سوار شہری شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 5 میں موٹر سائیکل پر گھر واپس جانے والے 21 سالہ رافیع تنویر کی گردن پر اچانک پتنگ کی ڈور پھر گئی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کے فوراً بعد رافیع تنویر کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیںلاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم
لاہور کی فضا میں بہار، ہر چھت پر جشن، بسنت فیسٹیول کا دھوم دار آغاز
لاہور؛ بسنت کے دوران پروازوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم حکم نامہ جاری
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ کی ڈور رافیع کی گردن پر گہرے زخم چھوڑ گئی، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ معمول کے مطابق موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا۔
چند ہی گھنٹوں بعد شہر کے علاقے گلشن راوی میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا، جہاں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 45 سالہ شبیر زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کے چہرے اور ناک پر ڈور پھر گئی، جس سے وہ لہولہان ہو گیا، جبکہ موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پتنگ کی ڈور
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ