نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو فوری طور پر دہشت گرد تنظیم قرار د ینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق حالیہ بریفنگ کے دوران کیا ۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے دہشت گرد پراکسی نے حالیہ دنوں بلوچستان میں 48 بے گناہ شہریوں کوشہید کیا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے جواب دیا۔ عاصم افتخار نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ دہشت گردی کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے گروہ، جن میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے شامل ہیں، افغانستان کی سرزمین سے سرگرم ہیں اور انھیں مشرقی ہمسائے کی پشت پناہی حاصل ہے۔انھوں نے بتایا کہ بلوچستان میں حالیہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 48 عام شہری شہید ہوئے جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے 145دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ ان کے مطابق داعش اب بھی شام اور عراق میں سرگرم ہے لیکن اس کی توجہ افریقہ اور جنوبی ایشیا کی طرف بڑھ رہی ہے۔انھوں نے کہا یہ گروہ آن لائن بھرتی، کرپٹو کرنسی، ڈرونز اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کونسل کے اراکین کی جانب سے بلوچستان حملے پر بیان اور اظہارِ یکجہتی پر شکریہ بھی ادا کیا۔عاصم افتخار نے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ریاست ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ عاصم افتخار

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار