پی ٹی آئی 8 فروری کی ہڑتال کامیاب بنانے کے لیے کیا تیاریاں کر رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 8 فروری کو احتجاج کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پورے ملک میں شٹر ڈاؤن احتجاج کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی آئی پہلے سے سرگرم ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اس سے قبل ہی اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کر چکے ہیں۔ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے علاوہ لاہور، سندھ میں کراچی اور حیدرآباد کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
پشاور پر خصوصی توجہ، مکمل شٹر ڈاؤن کی تیاریپاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے، اور پارٹی کے احتجاج یا جلسوں کی کامیابی کا انحصار بھی زیادہ تر خیبر پختونخوا پر رہا ہے۔ اسی بنا پر اس بار خیبر پختونخوا، خصوصاً پشاور، پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اجلاس، 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مشعل بردار ریلیوں کا اعلان
پارٹی قائدین کے مطابق صوبائی وزرا اور صوبائی و ضلعی قیادت اس حوالے سے سرگرم ہے۔ ان کے مطابق مختلف اپوزیشن جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہو رہی ہیں تاکہ وہ اس احتجاج میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ایک وفد نے سیاسی مخالف جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں پارٹی قیادت سے ملاقات کی گئی۔ پی ٹی آئی وفد نے جے یو آئی (ف) کو مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی، جس پر جے یو آئی نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا۔
ٹرانسپورٹرز سے ملاقات، پہیہ جام کی اپیلصوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ایک وفد نے پشاور کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ اڈے، حاجی کیمپ اڈے، کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔
مینا خان کے مطابق 8 فروری کو پورے صوبے میں احتجاج ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کے پاس آنے کا مقصد انہیں 8 فروری کے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا اور پہیہ جام کی اپیل کرنا تھا۔ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہو گا، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سب سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کو پورے پاکستان میں احتجاج ہو گا۔ پشاور میں نشترآباد چوک میں ورکرز جمع ہوں گے، جہاں احتجاج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔
سہیل آفریدی کی پارٹی قیادت اور یوتھ سے مشاورتگزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پارٹی قیادت اور ورکرز کے ساتھ مشاورت کی اور 8 فروری کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کس پی ٹی آئی رہنما کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں؟
وہاں موجود ایک یوتھ عہدیدار نے بتایا کہ سہیل آفریدی نے اراکین اسمبلی اور قائدین کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنے اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ان کے مطابق وزیراعلیٰ نے بتایا کہ احتجاج کی کال محمود خان اچکزئی نے دی ہے، لیکن فیصلہ عمران خان کا ہے، اور اسے کامیاب بنانے کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی کی ہی ہے۔
بلوچستان سے خیبر تک احتجاج ہو گا؟شفیع جان نے بتایا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہو گا اور پی ٹی آئی کے ورکرز بڑی تعداد میں اپنے اپنے شہروں میں نکلیں گے۔ پورے ملک میں احتجاج ہو گا، بلوچستان سے لے کر خیبر تک احتجاج ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں اور ورکرز مبینہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر شفقت ایاز نے بھی بتایا کہ 8 فروری کو ملک گیر احتجاج ہو گا۔
کیا اسلام آباد مارچ کا ارادہ ہے؟پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنما 8 فروری کو خیبر پختونخوا کے بجائے اسلام آباد میں احتجاج کے خواہشمند ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک سینیئر رہنما نے بتایا کہ احتجاج کے کچھ خاص فوائد سامنے نہیں آ رہے، جس کی وجہ سے ورکرز بھی مایوس ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس بار وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسٹریٹ موومنٹ کے تحت ورکرز کو بڑی حد تک متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ہر بار احتجاج ہوتا ہے، یہاں پارٹی کی حکومت ہے، رکاوٹ نہیں۔ اصل چیلنج دوسرے صوبوں میں احتجاج کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ
انہوں نے بتایا کہ پارٹی میٹنگز میں کچھ رہنماؤں نے اسلام آباد یا راولپنڈی میں احتجاج کا مشورہ دیا تھا، تاہم اس پر اتفاق نہیں ہو سکا اور موقف اپنایا گیا کہ احتجاج کہاں اور کب ہو گا، اس کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔
تاہم شفیع جان نے بتایا کہ اس بار اسلام آباد مارچ یا اسلام آباد میں احتجاج کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
‘ملک کے تمام شہروں میں احتجاج ہو گا۔’انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ورکرز پر تشدد ہوتا ہے اور گولیاں چلائی جاتی ہیں، جس سے ورکرز کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ پہلے بھی ورکرز پر گولیاں چلائی گئیں اور اس بار بھی چلائی جا سکتی ہیں، اس لیے اسلام آباد کا رخ نہیں کیا جائے گا۔
‘مکمل شٹر ڈاؤن احتجاج ہو گا’پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما ڈاکٹر شفقت ایاز نے بتایا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہو گا۔ پورا ملک جام ہو گا، جو کہا جائے گا وہی احتجاج کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو یومِ سیاہ کے طور پر منائے گی۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے شہرام ترکئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک بنے گا، اور ملک کے ہر کونے میں احتجاج ہو گا۔
پارٹی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ٹی آئی اپنے فیصلے خود نہیں کر رہی بلکہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی طرف دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے اور پی ٹی آئی ہی اس سے متاثر ہوئی ہے، جبکہ محمود خان اچکزئی کا یہ مسئلہ نہیں ہے۔ تیاریاں ہم کریں گے، ورکرز ہمارے ہوں گے، تشدد ہمارے ورکرز پر ہو گا، لیکن اعلان اور مرضی دوسروں کی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اندرونی سطح پر بے چینی پائی جاتی ہے اور عمران خان کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر مایوسی بڑھ رہی ہے۔ ورکرز کو کسی پر بھی بھروسہ نہیں رہا۔ علی امین گنڈاپور کے اقدامات کے بعد سہیل آفریدی کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ 8 فروری کو ورکرز نکلیں گے اور احتجاج بھی ہو گا، لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 فروری خٰبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان مینا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خ برپختونخوا سہیل ا فریدی مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف بتایا کہ 8 فروری کو انہوں نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی میں احتجاج ہو گا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا فروری کو پورے کامیاب بنانے پورے ملک میں سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے اسلام آباد کہ احتجاج احتجاج کی شٹر ڈاؤن کے مطابق رہی ہے کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔