data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی فورم پر بھرپور اور مؤثر انداز میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دہائیوں سے جبر، تشدد اور ناانصافی کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی خاموشی ان کے زخموں کو مزید گہرا کر رہی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مائیں آج بھی اپنے بیٹوں کی واپسی کی راہیں تکتی ہیں، جو گھروں سے نکلنے کے بعد کبھی واپس نہیں آتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور اجتماعی سزائیں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں جب کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی بھارتی اقدامات نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ان اقدامات کے بعد مقبوضہ علاقوں میں سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ تعلیم، صحت اور بنیادی انسانی سہولیات شدید متاثر ہیں اور کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی موجود ہیں اور ان پر عمل درآمد عالمی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں منعقد ہونے والی سماجی ترقی سے متعلق عالمی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ایک بار پھر ان خطوں کی جانب توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے محض بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کو انصاف دلائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کشمیری عوام نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا