ڈیجیٹل سفارتکاری میں اہم پیش رفت، پاکستان ڈی سی او کا صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کو 2026 کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی صدارت مل گئی ہے، جسے ڈیجیٹل سفارت کاری اور آئی ٹی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس انتخاب کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی سے متعلق پالیسی سازی میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے ڈی سی او کی صدارت کو ملک و قوم کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب مصنوعی ذہانت، آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنا مؤقف پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کر سکے گا۔
شزا فاطمہ کے مطابق ڈی سی او کی صدارت پاکستان کے لیے قیادت کے کردار کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے، جس کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت، اختراعات اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مؤثر اقدامات کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور ڈیجیٹل ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔