لاہور میں گزشتہ رات 12 بجے سے تین روزہ بسنت کا جشن سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ شہر بھر کی چھتوں پر پتنگ بازی اور رونقیں عروج پر ہیں، جبکہ ملک بھر اور بیرونِ ملک سے بھی شہری لاہور آ کر بسنت کی تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹار بیٹر بابراعظم اور ایک خاتون کے ہمراہ لاہور کی چھت پر بسنت کا تہوار مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختاریا گل ود گئی اے ۔۔۔
مولانا طارق جمیل بھی بسنت منانے لاہور پہنچ گئے ۔۔۔ "وائرل ویڈیو" pic.

twitter.com/0Hl1wtPc7p

— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) February 5, 2026

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کچھ صارفین نے بسنت منانے کی شرعی حیثیت پر سوالات اٹھائے اور سوال کیا کہ کیا بسنت منانا جائز ہے؟ جبکہ دیگر نے اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق شدہ قرار دیا۔

طاہر بھائی اے آئی ہے فیک بابر اعظم تو سری لنکا میں ہیں

— Waseem Kamboh (@WaseemK74826618) February 5, 2026

صحافی عبدالقیوم صدیقی نے سوال کیا کہ اس ایڈیٹنگ میں کون سا سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے؟

یہ کونسا سافٹ وئیر استعمال کیا بھائی نے

— Abdul Qayyum Siddiqui (@QayyumReports) February 5, 2026

صارفین کا کہنا تھا کہ بابراعظم اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں وہ بسنت منانے لاہور کیسے آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو پتنگ بازی کی اجازت دی ہے تاہم اس کے لیے سخت قواعد و ضوابط بھی مرتب کیے گئے ہیں تاکہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بسنت لاہور لاہور میں بسنت مریم نواز مولانا طارق جمیل وزیر اعلیٰ پنجاب

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لاہور لاہور میں بسنت مریم نواز مولانا طارق جمیل وزیر اعلی پنجاب مولانا طارق جمیل

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا