لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بسنت فیسٹیول کے آغاز کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے لاہور پولیس کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6، 7 اور 8 فروری کے دوران بسنت کو محفوظ، خوشگوار اور قانون کے مطابق منانے کے لیے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، بدتمیزی، فحاشی اور عوامی امن میں خلل ڈالنے والے تمام عوامل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایئرپورٹ، فضائی راستوں، حساس تنصیبات اور ممنوعہ علاقوں میں پتنگ بازی پر عائد پابندی بدستور نافذ العمل رہے گی اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔
آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے دوران حکومتی ضابطہ اخلاق کی مکمل نگرانی اور جانچ پڑتال کی جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، قوانین کی پابندی کریں اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ بسنت کا تہوار خوشگوار اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔