لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے، زندہ دلانِ لاہور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں، ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں، حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بسنت کی خوشیاں منائیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں، پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں، آج لاہور میں پتنگیں نہیں خوشیاں اڑ رہی ہیں، خوشی کے ہر لمحے میں اپنے ارد گردکے لوگوں کو بھی شریک کریں۔

فیروزوالہ میں پتنگ اڑاتے 9 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں، عوام کے مفت امدورفت کے لئے 419 بس تینوں دن میسر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر عوام کو 60ہزار سے زائد فری رائیڈز دیں گے، اورنج لائن ٹرین کے 25 سیٹ مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کریں گے، میٹروبس، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کریں گی، 6ہزار Yango رکشوں پر رائیڈ فری ہوگی۔

مریم نواز شریف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کریں، یاد رکھیں ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہوسکتی ہے، پتنگ بازی کے لئے دھاتی تار، تندی، بلٹ بروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے۔

 بسنت خوبصورت تہوار ،ہم نے محفوظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں،عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بائیک اور موٹرسائیکل رکشے پر سیفٹی راڈ ناگزیر ہیں، رجسٹرڈ مینوفیکچرز،سیلرز اوردکاندار سے کیو آر کوڈ لگی ڈور اور پتنگیں خریدیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دکاندار بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ عوام بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں حائل نہ ہوں، ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا، تحفظ کیلئے ہر تحصیل میں 15محکموں پر مشتمل کوئیک رسپانس یونٹس بھی قائم کی، کھلی چھت پر پتنگ بازی کرتے ہوئے احتیاط کریں، منڈیر نہ ہونے پر چھت کے اطراف میں کم ازکم نائیلون کی ڈورضرور باندھ لیں۔

بسنت: انتظامی دعوے دھرے رہ گئے، 1 نوجوان جاں بحق، 3 بچوں سمیت 6 زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کھلی چھت پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بسنت کے موقع پر تھرمل ڈرون کے ذریعے سرویلنس جاری رہے گی، پولیس، ٹریفک وارڈن، انتظامیہ اور دیگر ادارے آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں، بھرپور تعاون کیجئے۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے پتنگ بازی میں پتنگ کہ بسنت کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا