Daily Pakistan:
2026-06-03@04:33:51 GMT

بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کردی۔

روزنامہ جنگ  کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جماعت علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجا تھا۔

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، بھارتی پراکسی کے 24 خوارج ہلاک

عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پمز ہسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کی تفصیلات بتائی تھیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی کے مطابق

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجٹ سے چند روز قبل ہی آئینی عدالت سے حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا، وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی۔

نجی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔

 وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31 اے میں ابہام ہے، حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔

لاہور ائیرپورٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین، غیرملکی خاتون دوست کے ساتھ رضامندی سے گئی

فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا۔ پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ڈیل مکمل جھوٹ ہے ، پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہی، عمران خان کو خاموش کروانے کے لیے قید تنہائی میں رکھاگیا ہے،علیمہ خان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے