بلوچستان میں گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ذریعے 3 ارب روپے کی زرعی سہولت کاری شروع
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (GCI) بلوچستان میں زرعی ترقی اور کسانوں کی بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
عسکری بینک نے جی سی آئی کے ساتھ صوبے میں زرعی ترقی کے لیے تزویراتی تعاون کا آغاز کر دیا ہے۔
اس تعاون کے تحت بلوچستان کے کسانوں کو 3 ارب روپے کی بلا سود زرعی فنانسنگ فراہم کی جائے گی تاکہ زرعی اور نان فارم سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور صوبے کی پائیدار معاشی ترقی ممکن ہو سکے۔
عسکری بینک کے صدر و سی ای او ضیاء اعجاز نے کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کے محروم کسانوں کی مدد اور خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ جی سی آئی کے سی ای او نے کہا کہ یہ اشتراک صوبے کے زرعی شعبے کے لیے پہلا اہم قدم اور معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یہ نیا باب بلوچستان میں زرعی ترقی اور اقتصادی خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔